Vinkmag ad

آرنلڈ آملیٹ

آرنلڈ آملیٹ

اجزء

مچھلی (بھاپ میں پکی ہوئی) 1/4 کپ
انڈے 3 عدد
پنیر (کدوکش) 1/4کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
تازہ کریم 2کھانے والے چمچ
آئل 2 کھانے کے چمچ

ترکیب

ہاتھ یا کانٹے کی مدد سے مچھلی کے باریک ٹکڑے کرلیں۔ اب ایک چمچ آئل گرم کر کے مچھلی کے ٹکڑے ہلکے فرائی کر لیں اورساتھ ہی ایک چمچ کریم شامل کر دیں۔

انڈوں کی سفیدیاں الگ کر کے خوب پھینٹ لیں۔

زردیاں،ایک چمچ تازہ کریم، نمک اور کالی مرچ اچھی طرح مکس کر کے سفیدیوں میں ملا دیں۔ ساتھ ہی گوشت کے ٹکڑے بھی ڈال دیں۔

پین میں باقی ایک چمچ تیل گرم کر یں اور انڈوں کا آمیزہ ڈال دیں۔ جب یہ نیچے سے برائون ہو جائے تو اوون پروف پلیٹ میں نکال لیں۔

پنیر چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں رکھ دیں۔ جب آملیٹ گولڈن برائون ہو جائے تو نکال کرگرم گرم پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

اس ڈش میں پروٹین، زنک، فیٹی ایسڈ، وٹامن ای ، ڈی اور بی 12کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے۔ اسے ناشتے کے علاوہ شام کے ہلکے پھلکے کھانے کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ یہ ڈش کولیسٹرول کنٹرول کرنے اوردل و دماغ کی اچھی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ اگرآملیٹ کے ساتھ برآن بریڈکا استعمال کیا جائے تو اس کی غذائیت میں مزیداضافہ ہو جائے گا۔ بچے اور نوجوان اس کو پراٹھے کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ ذیابیطس‘کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے مریض کم نمک کے ساتھ اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Arnold omelette, recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

وٹامن ڈی کی کمی 

Read Next

دھوپ کی جھلسن

Leave a Reply

Most Popular