کیا ہر رسولی کینسر زدہ ہوتی ہے؟

کیا ہررسولی کینسر زدہ ہوتی ہے؟

رسولی کوعام زبان میں گلٹی، سوجن یا ابھارکہتے ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ یہ جھلی داردیواروں والی ایک تھیلی ہوتی ہے جس میں سیال یا نیم ٹھوس مادہ بھراہوتا ہے۔ مرض کے تناظرمیں اس کی دو قسمیں سرطان زدہ اورغیرسرطان زدہ رسولیاں ہیں۔

سرطان زدہ رسولی

یہ خطرناک ہوتی ہے۔ اس کے خلیے تیزی سے نشوونما پا کر نہ صرف خود مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ تندرست خلیوں کو بھی تباہ کردیتے ہیں۔ یہ جسم کے دوسرے حصوں میں جا کرنئی رسولیاں بھی پیدا کرسکتی ہے۔ مثلاً اگرکسی کو معدے میں کینسرہے تویہ جگراوردیگراعضاء میں بھی پھیل سکتا ہے۔ ایسے میں اس پرقابو پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

غیرسرطان زدہ

یہ عموماً جسم کو نقصان نہیں پہنچاتی مگراسے چھونے سے تکلیف ہوتی ہے۔ یہ بہت آہستہ آہستہ بڑھتی ہےاوراپنی جگہ پرقائم رہتی ہیں۔ اس کے باوجود بھی اسے نظراندازنہ کریں بلکہ ٹیسٹ کروا کرتسلی کرلیں کہ یہ کہیں کینسرزدہ تو نہیں۔

کینسرزدہ رسولی کی پہچان

٭متاثرہ حصے کی جلد سرخ ہوسکتی ہے یا اس پرنشان ہوسکتے ہیں۔

٭رسولی چھاتی پرہوتو اس کے درمیانی حصے(نپل)کی ساخت اوررنگت میں تبدیلی ظاہرہوتی ہے۔ اس میں سے مواد بھی خارج ہوسکتا ہے۔

٭یہ اکثرسخت ہوتی ہے اوراسے چھو کرمحسوس کیا جاسکتا ہے۔

٭یہ کسی بھی شکل کی ہوسکتی ہے۔

٭یہ بالعموم جلد کے نیچے حرکت کرتی ہے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ حرکت نہ کرے۔

٭یہ بالعموم تکلیف دہ نہیں ہوتیں۔ ان میں سے صرف 15 فی صد ایسی ہیں جنہیں چھونے سے تکلیف ہوتی ہے۔

Tumors, types of tumors, malignant and benign tumors, how to identify cancerous tumor

Vinkmag ad

Read Previous

گلے کی گلٹیاں

Read Next

کیا چشمے سے نظرکمزورہوتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular