گلے کی گلٹیاں

گلے کی گلٹیاں

حلق میں مختلف جگہوں پرہمارے مدافعتی نظام کے خلیوں پرمشتمل اجسام ہوتے ہیں جنہیں ٹانسلز،گلے کی گلٹیاں یا غدود کہتے ہیں۔ یہ انسانی مدافعتی نظام کا وہ اہم حصہ ہیں جوعام موسمی بیماریوں سے بہت زیادہ متاثرہوتے ہیں۔ بچوں میں گلے کی بیماریوں میں ان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ٹانسلزکی بیماری کا باعث بننے والے عوامل یہ ہیں

٭کھٹی،ٹھنڈی اورچکنی چیزیں کھانا پینا۔

٭تنگ جگہوں، بند کمروں میں زیادہ لوگوں کے درمیان رہنا۔

٭سخت سردی کاموسم۔

٭چھوٹے بچوں کا بوتل کے ذریعے دودھ پینا۔

٭ماں باپ میں سے کسی کا سگریٹ نوشی کرنا۔

آپریشن کب کیا جاتا ہے

ان صورتوں میں ٹانسلز کا آپریشن ضروری ہوتا ہے

٭غدود میں باربارانفیکشن ہورہا ہو۔

٭ٹانسلزکا سائزبڑھ گیا ہو۔

٭کھانے،پینے اورسانس لینے میں دشواری ہو۔

کب سرجری نہیں ہوتی

ان صورتوں میں آپریشن نہیں کیا جاتا

٭مریض کو پچھلے دو سے تین ہفتوں میں کوئی پیچیدہ انفیکشن نہ ہوا ہو۔

٭اسے نزلہ زکام ،گلا خراب،غدودمیں سوجن اوربخاروغیرہ ہو۔

٭مریض کسی دوسری بیماری مثلاً ہیموفیلیا وغیرہ کاشکارہو۔ یہ ایسا مرض ہے جس میں خون نہیں جمتا۔

٭گلے کی گلٹیوں میں سوجن ہوتوادویات دی جاتی ہیں۔ جب سوجن ختم ہوجائے توآپریشن کیا جاتا ہے۔

علاج میں تاخیرسے انفیکشن پھیل کرجسم کے دوسرے اعضاء  مثلاً دل، گردوں اورجوڑوں غیرہ کومتاثرکرسکتا ہے۔ کوئی مسئلہ ہو تو اسے نظراندازنہ کریں۔

Tonsils surgery, requirements for surgery

Vinkmag ad

Read Previous

خون سے متعلق دلچسپ حقائق

Read Next

کیا ہر رسولی کینسر زدہ ہوتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular