ایپل سنامن لاٹے
اجزاء
سیب(درمیانے سائز کا،کٹا ہوا) 1عدد
شہد 2 چائے کے چمچ
دارچینی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
کافی کے دانے(پسے ہوئے) 2 چٹکیاں
پانی 1 کپ
دودھ 1/2کپ
ترکیب
٭سوس پین میں سیب، کافی، شہد،دارچینی پاؤڈراورپانی شامل کرکے پہلےدرمیانی اورپھر ہلکی آنچ پرپانچ منٹ پکائیں۔
٭آگ بند کرکے سیب کواچھی طرح بلینڈ کریں۔
٭چھلنی کی مدد سے گودےاورسیرپ کوالگ کریں۔
٭ایک سوس پین میں دودھ شامل کریں اوراسے فوم بننے تک پھینٹتے رہیں۔ اس دوران آنچ ہلکی رکھیں۔
٭پھرایپل سوس ڈال کردوسے تین منٹ تک دوبارہ پھینٹیں۔
٭دار چینی پاؤڈراوروہپڈ کریم سے سجا کرپیش کریں۔
Apple cinnamon latte, recipe
![Vinkmag ad](https://www.shifanews.com/wp-content/uploads/2024/05/Join-Our-WhatsApp-Channel-Button-e1716468728620.png)