امیلو بلاسٹوما (Ameloblastoma) ایک نایاب اورغیرسرطانی (بے ضرر) رسولی ہے۔ یہ زیادہ تر داڑھوں کےقریب جبڑے میں بنتی ہے۔ یہ رسولی اُن خلیات سے شروع ہوتی ہے، جو دانتوں کی حفاظتی اینامل تہہ بناتے ہیں۔
اقسام
امیلوبلاسٹوما کی سب سے عام قسم زیادہ جارحانہ ہوتی ہے،یہ بڑی رسولی بناتی ہے اور جبڑے کی ہڈی میں پھیل سکتی ہے
لیکن ،امیلوبلاسٹوما کی بعض اقسام کم جارحانہ ہوتی ہیں۔
امیلوبلاسٹوما کی چاراہم اقسام یہ ہیں:
روایتی امیلوبلاسٹوما:
یہ سب سے عام قسم ہے۔ یہ تیزی سے بڑھتی ہے اور عموماً نچلے جبڑے کی ہڈی میں ہوتی ہے۔
علاج کے بعد تقریباً 10 فیصد مریضوں میں یہ دوبارہ ہو سکتی ہے
یونی سسٹکامیلوبلاسٹوما:
یہ قسم نسبتاً کم جارحانہ ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر کم عمر افراد میں پائی جاتی ہے۔
یہ رسولی عموماً نچلے جبڑے کی پچھلی جانب داڑھوں کے قریب بنتی ہے۔ علاج کے بعد اس کے دوبارہ ہونے
کا امکان موجود رہتا ہے
پیری فیرل امیلوبلاسٹوما:
یہ ایک نایاب قسم ہے، جو اوپر یا نچلے جبڑے کے مسوڑھوں اور منہ کے بافتوں کو
متاثر کرتی ہے۔ علاج کے بعد اس کے دوبارہ ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے
میٹاسٹیسائزنگامیلوبلاسٹوما:
یہ انتہائی نایاب قسم ہے۔ اس میں رسولی کے خلیے جبڑے میں اصل مقام کے علاوہ
جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پائے جاتے ہیں
علامات
امیلوبلاسٹوما اکی اکثر کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی لیکن بعض اوقات جبڑے میں درد یا جبڑے میں گانٹھ یا سوجن
امیلوبلاسٹوماکی علامات ہو سکتی ہیں۔
اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو رسولی بہت بڑی ہو سکتی ہے۔ اس سے چہرے کے نچلے حصے اور جبڑے کی
ساخت بگڑ سکتی ہے، جبکہ دانت اپنی جگہ سے ہٹ سکتے ہیں۔
وجوہات
امیلوبلاسٹوما اُن خلیوں سے شروع ہوتا ہے، جو دانتوں کی حفاظتی اینامل تہہ بناتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھاریہ مسوڑھوں
کے بافتوں سے بھی شروع ہوسکتا ہے۔
اس رسولی کی درست وجہ معلوم نہیں، لیکن جینیاتی تبدیلیاں اس کی نشوونما میں کردارادا کرسکتی ہیں۔ یہ تبدیلیاں
رسولی کی جگہ، متاثر ہونے والے خلیوں کی قسم اور رسولی کی بڑھنے کی رفتار پر اثر ڈال سکتی ہیں۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اگر آپ کے جبڑے میں سوجن یا درد ہو، اس کے علاوہ اگر منہ کی صحت سے متعلق کوئی اور مسئلہ محسوس ہو،
تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
خطرے کے عوامل
علاج کے بعد امیلوبلاسٹوما دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ امیلوبلاسٹوما سرطانی (میلیگنینٹ) بن سکتا ہو۔ بہت کم صورتوں میں اس کے خلیے
جسم کے دوسرے حصوں تک بھی پھیل سکتے ہیں، جیسے گردن کے لمفی غدود یا پھیپھڑوں تک۔
تشخیص
امیلوبلاسٹوما کی تشخیص کے لیے یہ ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں:
ایکس رے، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی سے ڈاکٹررسولی کے حجم اور پھیلاؤ کا اندازہ لگاتے ہیں۔
بعض اوقات معمول کے ایکس رے کے دوران بھی اس رسولی کا پتہ چل جاتا ہے
تشخیص کی تصدیق کے لیے معالج ٹشوز یا خلیوں کا نمونہ لے کر لیبارٹری بھیج سکتے ہیں،
جہاں اس کی جانچ کی جاتی ہے
علاج
امیلوبلاسٹوما کا علاج رسولی کے حجم، مقام، خلیات کی قسم اور ان کی خصوصیات پر منحصر ہوتا ہے۔
علاج میں یہ طریقے شامل ہو سکتے ہیں:
٭ امیلوبلاسٹوما کے علاج میں عموماً رسولی نکالنے کے لیے سرجری کی جاتی ہے۔ چونکہ یہ اکثر جبڑے کی
قریبی ہڈی میں پھیل جاتا ہے، اس لیے متاثرہ ہڈی کا کچھ حصہ بھی نکالنا پڑ سکتا ہے۔ مؤثر سرجری سے علاج
کے بعد رسولی دوبارہ ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
٭ اگر سرجری کے دوران جبڑے کی ہڈی کا کچھ حصہ نکالا جائے، تو اس کی مرمت کی جا سکتی ہے یا دوبارہ
نیا بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے جبڑے کی شکل اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جبکہ کھانے اور بولنے
میں بھی آسانی ہو سکتی ہے
٭ اگر سرجری کے بعد ضرورت ہو، یا سرجری ممکن نہ ہو، تو شعاعوں سے علاج کیا جا سکتا ہے
٭ پروستھوڈونٹسٹ (مصنوعی دانت بنانے والے) ماہرین صائع شدہ دانتوں یا منہ کی دیگر متاثرہ قدرتی ساختوں کے
مصنوعی متبادل تیار کرسکتے ہیں
٭ علاج کے دوران اوربعد میں مختلف ماہرین بولنے، نگلنے اور کھانے سے متعلق مسائل میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
ان میں ماہر غذائیت، بولنے اورزبان کے ڈاکٹرکے علاوہ جسمانی بحالی کے ڈاکٹرشامل ہو سکتے ہیں۔
Frequently Asked Questions (FAQs)
کیا امیلوبلاسٹوما کے علاج میں ہمیشہ سرجری کی جاتی ہے؟
زیادہ تر مریضوں میں سرجری بنیادی علاج ہوتی ہے، لیکن علاج کا انتخاب ہر مریض کی حالت کے مطابق کیا جاتا ہے۔
شعاعوں کے ذریعے علاج کب تجویز کیا جاتا ہے؟
جب سرجری کے بعد ضرورت ہو یا سرجری ممکن نہ ہو، تو شعاعیوں کے ذریعےعلاج کیا جا سکتا ہے۔
علاج کے بعد بحالی میں کن ماہرین کی مدد لی جا سکتی ہے؟
ضرورت کے مطابق ماہر غذائیت، گفتار و زبان کے ڈاکٹر، جسمانی بحالی کے ڈاکٹراور مصنوعی دانت بنانے والے
ماہرین بحالی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے میں ہمیشہ
اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
https://www.shifa.com.pk/specialities/dentistry-and-orthodontics/islamabad