Vinkmag ad

ہارورڈ کی نئی تحقیق، انڈوں اور کولیسٹرول سے متعلق پرانا تصور تبدیل

Close-up of fresh eggs on a plate, symbolizing nutrition, heart health, and daily diet.

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھنے کا خیال مکمل طور پر درست نہیں۔ ہارورڈ ہیلتھ کے مطابق اصل خطرہ انڈوں سے حاصل ہونے والا کولیسٹرول نہیں، بلکہ خوراک میں موجود سیر شدہ چکنائی ہے۔

اس سٹڈی میں 61 بالغ افراد شامل تھے، جن میں سے 48 نے مختلف غذائیں کھائیں۔ پہلی غذا میں زیادہ کولیسٹرول اور کم سیر شدہ چکنائی تھی، جس میں روزانہ دو انڈے شامل تھے۔ دوسری غذا میں کم کولیسٹرول اور زیادہ سیر شدہ چکنائی تھی، جبکہ انڈے شامل نہیں تھے۔ تیسری غذا میں زیادہ کولیسٹرول اور زیادہ سیر شدہ چکنائی تھی۔ اس میں روزانہ ایک انڈا شامل کیا گیا۔

نتائج سے واضح ہوا کہ کولیسٹرول میں اضافہ بنیادی طور پر سیر شدہ چکنائی کی وجہ سے ہوا۔ انڈوں کا اثر معمولی رہا۔ روزانہ دو انڈے کھانے والے افراد میں کولیسٹرول میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم اس میں بنیادی شرط یہ ہے کہ باقی غذا میں چکنائی کم ہو۔ سیر شدہ چکنائی عموماً گوشت، مکھن، پنیر، آئس کریم اور پام آئل میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حمل کے دوران نایاب کینسر، شفا انٹرنیشنل میں کامیاب سرجری

Read Next

وائرل اوٹزیمپک ڈرنک: کیا واقعی وزن کم کرنے میں مددگار ہے؟

Leave a Reply

Most Popular