Vinkmag ad

اسلام آباد میں کلچرل فیملی فیسٹیول، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی بھرپور شرکت

Shifa International Hospital stall at Cultural Family Festival showcasing modern healthcare services

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں دو روزہ کلچرل فیملی فیسٹیول منعقد ہوا۔ اس میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال سمیت نگہداشت صحت کے دیگر اداروں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں حاضرین نے شفا انٹرنیشنل کے سٹال میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

شفا انٹرنیشنل کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد میڈیکل ٹوارزم کو فروغ دینا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کو  معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہیں ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہسپتال تک تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو ان کیلئے ”ای شفا” کے ذریعے ہوم ہیلتھ سروسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

فیسٹیول کے دوران شفا انٹرنیشنل نے جدید سہولیات سے مزین ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی۔ لوگوں نے اس موقع پر فری رجسٹریشن کروائی اور اس سہولت کی تعریف کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ابتدائی بچپن میں نشوونما جانچنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری، ماہرین

Read Next

پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف

Leave a Reply

Most Popular