Vinkmag ad

وباؤں سے نپٹنے کیلئے 67 ون ہیلتھ ماہرین کی ٹریننگ مکمل

Ceremony at Health Services Academy (HSA) for certification of 67 One Health professionals in pandemic preparedness training

ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے تحت 67 ون ہیلتھ ماہرین کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے۔ ٹریننگ کا مقصد وباؤں سے نپٹنے اور بیماریوں کے خطرات کم کرنے کیلئے ماہرین کی تیاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 35 ماہرین کامیابی سے تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 32 ماہرین کو تربیت دی گئی۔ ان میں میڈیکل افسران، ہسپتالوں کے نمائندے، سینیٹری انسپکٹرز اور فرنٹ لائن ریسپانڈرز شامل ہیں۔

دو روزہ ورکشاپ میں ون ہیلتھ ماہرین نے انفیکشن کنٹرول، بیماریوں کی مانیٹرنگ اور ہنگامی رسپانس کی عملی تربیت حاصل کی۔ انہیں انسانی اور حیوانی صحت کے شعبوں میں ڈیٹا شیئرنگ اور فوری کارروائی کے جدید طریقے بھی سکھائے گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈپریشن صرف دماغ نہیں، پورے جسم کو متاثر کرتا ہے، ماہرین

Read Next

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ

Leave a Reply

Most Popular