Vinkmag ad

رات کے وقت روشنی میں سونا دل کی صحت کیلئے خطرناک

A woman sleeping in a bedroom with lights on, illustrating how light exposure at night can affect heart health and sleep quality

ماہرین کے مطابق رات کے وقت روشنی میں سونا یا ٹی وی آن رکھنا صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ بات تقریباً 90 ہزار برطانوی افراد کے ڈیٹا پر ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ روشنی میں سونے والوں میں ہارٹ فیلئر کا خطرہ 56 فیصد زیادہ پایا گیا۔ ہارٹ اٹیک کا خطرہ 47 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ کورونری شریانوں کی بیماری اور فالج کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ رات کے وقت روشنی میں سونے کے اثرات خواتین میں زیادہ شدید ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کیلئے مکمل اندھیرا ضروری نہیں، تاہم غیر ضروری روشنی سے پرہیز مفید ہے۔ ان کے مطابق روشنی میں سونا ترک کرنا دل کی صحت کیلئے ایک سادہ اور محفوظ حفاظتی قدم ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں عمر بڑھانے میں مؤثر، تحقیق

Read Next

ڈپریشن صرف دماغ نہیں، پورے جسم کو متاثر کرتا ہے، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular