ماہرین کے مطابق طرز زندگی میں چند چھوٹی تبدیلیاں بھی عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بات سڈنی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق میں 59,000 سے زائد بزرگ افراد شامل تھے۔ انہوں نے نیند اور جسمانی سرگرمی کی مانیٹرنگ کیلئے مقررہ مدت تک کلائی پر مخصوص ڈیوائس پہنی۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ غیر صحت مندانہ عادات رکھنے والے افراد بھی کچھ معمولی اقدامات سے عمر میں تقریباً ایک سال کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان میں پہلا قدم موجودہ نیند میں روزانہ پانچ منٹ کا اضافہ ہے۔ ورزش کے موجودہ دورانیے میں روزانہ دو منٹ کا اضافہ، اور سبزیوں یا مکمل اناج کا زیادہ استعمال بھی اس میں شامل ہے۔ اگر تینوں اقدامات ایک ساتھ کئے جائیں تو مزید چار صحت مند سال حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ طرز زندگی میں چھوٹی تبدیلیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کرنے سے یہ وقت کے ساتھ نمایاں فوائد دیتی ہیں۔