Vinkmag ad

الرجن کے خطرے پر امریکہ میں ہمس کی مصنوعات واپس

Shop shelves displaying various hummus containers

امریکی ایف ڈی اے نے غیر ظاہر شدہ الرجن کے خطرے کے سبب ہمس (Hummus) کی متعدد مصنوعات واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق یہ کلاس 2 ری کال ہے کیونکہ تل ایک بڑا غذائی الرجن ہے۔ اسے لیبل پر ظاہر نہ کرنے سے اس الرجی کے شکار افراد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ری کال کی اس قسم سے مراد یہ ہے کہ مصنوعات استعمال کرنے سے صحت کے عارضی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ مصنوعات استعمال نہ کریں۔

ماہرین کے مطابق تل سے الرجی چند منٹ سے دو گھنٹوں میں ظاہر ہو سکتی ہے۔ اس کی علامات میں خارش، سانس کی دشواری اور بلڈ پریشر میں کمی شامل ہیں۔ شدید صورتوں میں جان لیوا اینافائیلیکسز بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اس لیے اس الرجن کے خطرے سے دوچار صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ میں بچوں کی ویکسین سفارشات میں تاریخی تبدیلی

Read Next

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے بحال

Leave a Reply

Most Popular