Vinkmag ad

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے بحال

erson holding a Health Card with hospital building in the background

وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے ہیلتھ کارڈ دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ ایک کروڑ سے زائد رہائشی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ 40 ارب روپے کا پی سی۔ون منظور کیا گیا ہے، جو 30 جون 2027 تک نافذ العمل رہے گا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی صدارت اس سلسلسے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سیکریٹری صحت اور سی ای او ایس ایس پی سمیت دیگر اراکین نے اس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے یو ایچ سی ماڈل کے تحت تمام مستقل رہائشی فیملیز کے لیے مفت علاج کی بحالی کا بھی جائزہ لیا۔

ہیلتھ کارڈ سروسز 16 جنوری سے فعال ہوں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ کارڈ ماڈل معیار، کارکردگی اور مریضوں کے وقار کو یقینی بنائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

الرجن کے خطرے پر امریکہ میں ہمس کی مصنوعات واپس

Read Next

کراچی میں نابینا افراد کیلئے خصوصی ڈینٹل پروگرام کا اجراء

Leave a Reply

Most Popular