Vinkmag ad

ذیابیطس کے مریضوں کے دانتوں میں کیڑا زیادہ کیوں لگتا ہے؟

A person showing toothache symptoms due to cavities caused by high blood sugar in diabetes.

ماہرین کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے دانتوں میں کیڑا زیادہ لگتا ہے۔ یہ بات مائیکرو بایوم میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون میں سامنے آئی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لعاب میں گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ اضافی شوگر منہ کے جراثیمی توازن کو بگاڑ دیتی ہے۔ نتیجتاً کیویٹی پیدا کرنے والے جراثیم تیزی سے بڑھتے جبکہ فائدہ مند جراثیم کم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر اکیٹو کے مطابق بہتر شوگر کنٹرول سے دانتوں میں کیڑا لگنے اور مسوڑھوں کی بیماری دونوں کم ہوتے ہیں۔ اس سے مریض کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس لیے ذیابیطس کے علاج میں منہ اور دانتوں کی صحت بھی شامل ہونی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سٹریس ہارمون کی 5 واضح علامات کیا ہیں؟ ماہرین کی وضاحت

Read Next

پاکستان میں متعدی بیماریوں کے کیسز میں خطرناک اضافہ، سروے

Leave a Reply

Most Popular