Vinkmag ad

سٹریس ہارمون کی 5 واضح علامات کیا ہیں؟ ماہرین کی وضاحت

A woman holding her head in stress, illustrating the effects of high cortisol levels on health

ماہرین صحت کے مطابق کارٹیسول بڑھنا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ سٹریس ہارمون ہے جو عموماً طویل مدتی دباؤ، ناکافی نیند یا برن آؤٹ کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ اس کی نمایاں علامات مناسب آرام کے باوجود مسلسل تھکن، بے چینی اور چڑچڑاپن، پیٹ کی چربی میں اضافہ، نیند متاثر ہونا اور مدافعتی نظام کی کمزوری ہیں۔ یہ علامات جسم کی بحالی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں انفیکشن، سوجن اور موڈ میں اتار چڑھاؤ کے مسائل سامنے آتے ہیں۔

ماہرین نفسیات کے مطابق دباؤ کو مؤثر طور پر مینج کرنا، صحت مند نیند، اور متوازن طرزِ زندگی اختیار کرنا ضروری ہے۔ اس سے سٹریس ہارمون کی سطح قابو میں رہتی ہے۔ نتیجتاً جسمانی اور ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کیلئے باڈی کیم لازمی

Read Next

ذیابیطس کے مریضوں کے دانتوں میں کیڑا زیادہ کیوں لگتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular