ڈیجیٹل ایپس

”ایپ“ کا لفظ اپلیکیشن کا مخفف ہے۔ یہ ایک ایسا کمپیوٹر پروگرام ہے جو انٹرنیٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر ڈیجیٹل ڈیوائسز پر چلایا جا سکتا ہے۔ موبائل ایپس کو موبائل فونزپر ڈاﺅن لوڈ کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ تمام سمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹمز ایپس کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آج کل لوگوں کی بڑی تعداد کے ہاتھوں میں سمارٹ فون نظر آتا ہے اور وہ ان میں اپنی پسند کی ایپس ڈاﺅن لوڈ کر کے ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہیں چاہئے کہ کچھ ایسی ایپس بھی ڈاﺅن لوڈ کریں جن کی مدد سے ان کی صحت اچھی ہو سکے ۔ ایسی کچھ اپیس مندرجہ ذیل ہیں:

واٹرمائنڈر (WaterMinder)
پانی سے زندگی ہے اورماہرین صحت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں روزانہ اس کی مخصوص مقدار ضرور پینی چاہئے جو اوسطاً 9 سے13 گلاس ہے۔کاموں میں مصروفیت کی بنا پر اکثراوقات اس بات کا خیال رکھنامشکل ہوجاتا ہے۔ واٹرمائنڈر ایک اےسی ایپ ہے جس کے استعمال سے آپ کو پانی پینا یاد رہے گا۔ یہ ایپ آپ کو بتائی گی کہ کب آپ نے پانی پینا ہے۔ اس ایپ کے بارے میںایک خاص بات یہ بھی ہے کہ آپ کے زیرِاستعمال جو مشروبات ہیں‘ ان کاریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔ یہ ایپ ایک دوست کی طرح آپ کو پانی پینے کے وقت سے آگاہ کرے گی اور آپ اس کی بدولت پانی پینے کی عادت کو اپنا سکیں گے۔

لائف سَم (Lifesum)
لائف سم وزن کو متوازن رکھنے میںمدد فراہم کرنے والی ایک اور موبائل ایپ ہے جوتین ہفتوںپر مشتمل ایک ڈائٹ پلان آپ کو فراہم کرتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ کھا نے پینے کی اشیاءکے فائدے اور نقصانات سے آگاہ ہو سکتے ہےں۔ یہ ایپ آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ آپ نے کتنا وزن کم کیا ہے۔ اس کے ذریعے آپ کو دیگر ایسی بہت سی معلومات مل سکتی ہےں جو آپ کو صحت مند رکھےں گی۔

کڈڈاک (KidDoc)
اگر کبھی رات کو آپ کے بچے کی طبیعت خراب ہو جائے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیںکیونکہ آپ کے پاس ہے کڈ ڈاک ایپ جو آپ کو بتائے گی کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے۔ یہ ایپ ایک ڈاکٹر کی طرح آپ کی راہنمائی کرے گی اور مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دے گی۔ اگر کسی ایسے وقت میںآپ خود کو بیمار محسوس کرتے ہوں جب ڈاکٹر موجود نہ ہو تو آپ علامات بتا کراپنا مسئلہ حل کر سکتے ہیں‘ تاہم بعد میں آپ کو ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر آپ کے سر میں درد ہے تو آپ اس ایپ کے ذریعے خود کو اس درد سے نجات دلا سکتے ہیں۔اس ایپ میں "First Aid” کا بٹن بھی ہے جو آپ کواس حوالے سے مختلف معلومات فراہم کرتا ہے۔ زخم ہو جانے کی صورت میںبھی یہ ایپ آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

یوگا ایپ (Yoga)
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ورزش کے ذریعے اپنے آپ کو تندرست رکھیں تو یہ ایپ آپ کی بھرپورمدد کرے گی۔اس ایپ سے آپ صحت کے حوالے سے ٹپس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے آپ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی اضطراب اور تناوکو بھی ختم کر سکتے ہےں۔ یہ ایپ فری ہے اور کبھی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کو …کیا کھلائیں‘ کیسے کھلائیں

Read Next

پلاسٹک … رحمت یا زحمت

Leave a Reply

Most Popular