Vinkmag ad

ویل سٹیک

Veal Steak
اشیائ
بچھڑے کے گوشت کے پارچے آدھا کلو (ایک انچ موٹائی میںکٹی)
میدہ یا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل دو چائے کے چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
لہسن دو جوئے (پسے ہوئے)
موٹے گوشت کی یخنی آدھا کپ
(ایک بیف اسٹاک کیوب سے بنا لیں)
ٹماٹروں کی سوس دو کپ یا ایک ڈبہ
دھنیا چھڑکنے کے لیے
نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب :
1:پارچوں کو میدے میں رول کریں۔
2:بھاری پیندے کے پین میں تیل گرم کر کے پارچوں کو دونوں جانب سے پکا کر سرخ کر لیںاور نکال کر رکھ دیں۔
3:اسی پین میں لہسن ڈالیں ۔قدرے بھون کرسرکہ، دو کپ ٹماٹروں کا پیسٹ (گھر میں بنانے کے لیے پکے ہوئے ٹماٹروں کوگلا کرخوب نرم کر کے پیسٹ بنا لیں) اور یخنی ڈال کر پکائیں ۔جب گاڑھا ہو جائے تو تلے ہوئے پارچے ڈال کر خوب گرم ہونے دیں ۔
4:حسبِ ذائقہ نمک ڈالیں اور ڈش میں نکال کردھنیا چھڑک دیں۔
(نمک پہلے ڈالنے سے ٹماٹروں کی رنگت خراب ہو جاتی ہے)
نوٹ: اس ڈش میں پروٹین ،فیٹس ،وٹامن ای ،زنک،وٹامن بی 12،آئرن،لائیکوپین(lycopene)اور فاسفورس کی زیادہ مقدار موجود ہے۔یہ تمام غذائی اجزاءقوتِ مدافعت بڑھانے ،پٹھوں کی مضبوطی اور ہیموگلوبن بنانے میں مد د کرتے ہیں۔ٹماٹر میں موجود لائیکوپین مختلف طرح کے کینسرز اور انفیکشنزسے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے۔سٹیک کو سلاد پر لیموں چھڑک کر اور چپاتی کے ساتھ کھانے سے اس کی افادیت میںمزید اضافہ ہوتا ہے ۔ہائی کولیسٹرول والے افراد ہفتے میں ایک دفعہ اسے کھا سکتے ہیںلیکن اس میں نمک کا استعمال کم ہونا چاہیے۔
(موتی خان ،کلینکل ڈائیٹیشن آغا خان ہسپتال کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

کروٹ بدلنے ‘ بیٹھنے‘ گھٹنوں کے بل چلنے اور دانت نکالنے کے مراحل زندگی کا سفر ‘ چند اہم سنگ میل

Read Next

کیسے بچیں… کھیل میں چوٹ

Leave a Reply

Most Popular