Vinkmag ad

صحت مند بالوں کے راز

چقندر کے فائدے
چقندر میں وٹامن بی ، سی ، کیلشیم ،فاسفورس اور آئرن کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے ۔یہ بالوں کی نشوونما اورخشکی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جُوں سے نجات حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔
٭ایک چقندر کو اچھی طرح صاف کر کے چھلکوں سمیت پانی میںابال لیں ۔ایک گھنٹے کے بعد اس پانی سے سر دھو ئیں ۔ہفتے میں دو دفعہ اس کا استعمال خشکی کے خاتمے میں مدد دیتا ہے۔
٭ایک چقندر کے ٹکڑے کر کے اسے سرسوں کے تیل میں اس وقت تک پکائیں جب تک کہ یہ جل نہ جائے ۔تیل ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور اس سے سر کا مساج کریں۔یہ بالوں کی خشکی اور مضبوطی کے لیے بہترین نسخہ ہے ۔
گنجا پن دور بھگائیں
اخروٹ کی گری12گرام ،آملہ 12گرام ،مُنکہ 25گرام ،برگ بکائن (burg baqain) 12گرام ،تخم کرفس12(celery seed)گرام،چقندر 12گرام اور12گرام سنبل الطیب کو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں ۔پھر انہیں پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگائیں ۔دو گھنٹے کے بعد بال دھو لیں ۔
بالوں کی رنگت
آدھالیٹر ناریل کے تیل میں آدھا لیٹر تازہ آب آملہ ،آدھا لیٹر آب برگ حنا سبز،آدھا لیٹر آب برگ ویسمہ،ایک تولہ پسا چاریلہ (chareela)ملا کر کچھ دنوں کے لیے دھوپ میں رکھ دیں ۔اسے لگانے سے بالوں کاقدرتی رنگ محفوظ رہتا ہے۔
گھنے بالوں کا نسخہ
٭خشک آملہ اوربیری کے پتے(پسے ہوئے)برابر مقدار میں لیں اور پانی میں ابال لیں ۔ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگائیں ۔ہفتے میں دو سے تین دفعہ بالوں کو دھوئیں ۔اس سے بال گھنے ہوں گے ۔
٭بالوں کو دہی یا کچی لسی سے دھونے سے بھی بال گھنے ہوتے ہیں ۔
(ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی۔)

Vinkmag ad

Read Previous

سر اور دھڑ کی پیوندکاری

Read Next

والدین آنکھیں کھلی رکھیں… بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

Leave a Reply

Most Popular