Vinkmag ad

جنک فوڈ نقصان دہ کیوں

( موتی خان‘ماہرِغذائیات‘ آغا خان ہسپتال کراچی):

جنک فوڈ ہم اس کھانے کو کہتے ہیں جو گھر سے باہر خرید کر راہ چلتے چلتے اورجلدی میں کھایا جا سکے۔ برگر ‘ شوارما‘ ٹافیاں‘ چپس‘ انرجی ڈرنکس وغیرہ جنک فوڈ کی چند مثالیں ہیں۔بازار میں بِکنے والی پوریاں‘چنے ‘نان وغیرہ بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

٭ بازار میں تیار کردہ ان کھانوں میں فیٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی۔ کاربوہائیڈرٹس کے ایک گرام سے 4سے5کیلوریز حاصل ہوتی ہیں مگرچکنائی کے ایک گرام سے 9یعنی دگنی کیلوریز ملتی ہیں۔ چونکہ ان میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں لہٰذا لوگوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔
٭ان میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہٰذا ان کے زیادہ استعمال کے باعث ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

٭ان کی تیاری میں بالعموم صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا ‘تاہم ان کی پیش کش اتنی دلکش ہوتی ہے کہ انہیں دیکھ کر فرد کے لیے ان سے ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ عام روٹی سالن کی نسبت یہ چیزیں اتنے خوبصورت طریقے سے سجائی جاتی ہیں کہ لوگ انہیں کھاتے چلے جاتے ہیں ۔ اس سے ہارمونز کا توازن بھی خراب ہو جاتا ہے۔

٭جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے جسم کو متوازن غذا نہیں ملتی لہٰذا اس میں وٹامنز اورمعدنیات کی کمی ہو جاتی ہے ۔

٭جنک فوڈ سے مکمل پرہیز اگر مشکل ہو تو اس کی مقدار کم کردیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

ربڑی ‘گلاب جامن کے ساتھ Rabri with Gulab Jaman

Read Next

گھر پر بنائیں کھٹا‘میٹھا اچار

Leave a Reply

Most Popular