ربڑی ‘گلاب جامن کے ساتھ Rabri with Gulab Jaman

تیاری کا وقت: 50منٹ
پکانے کا وقت : 50 منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:177
اجزاء:
گلاب جامن 12عدد
دودھ 1لیٹر
چینی 3کھانے کے چمچ
الائچی(پاؤڈر) 1چٹکی
گری دار میوے(چاپ) گارنش کے لئے
ترکیب
1۔ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر ابال لیں۔
2۔ اسے تب تک پکائیں جب تک دودھ کی مقدار آدھی نہ ہوجائے۔
3۔ اس کے بعد اس میںچینی اور الائچی پاؤڈر شامل کریں اور کچھ منٹ تک ابالیں۔
4۔پھرچولہا بند کردیں اور آمیزے کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
5۔ اس میںگری دار میوے شامل کریں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
6۔ پیالی میں گلاب جامن پر ربڑی ڈال کر پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
اس ڈش میں سیرشدہ چکنائیاںپائی جاتی ہیں۔یہ ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز نہیں کی جاتی لیکن وہ اسے مخصوص مقدار میں کھا سکتے ہیں۔اس ڈش کا اہم جزو دودھ ہے جو وٹامن ڈی،کیلشیم،فاسفورس اور وٹامن بی 12حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔
موتی خان ،ماہر غذائیات،آغا خان ہسپتال،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

آپ کے سوالات ماہر غذائیات کے جوابات

Read Next

جنک فوڈ نقصان دہ کیوں

Leave a Reply

Most Popular