Vinkmag ad

کیا آپ سلیپ اپنیا کے شکار ہیں؟

کیا آپ سلیپ اپنیا کے شکار ہیں؟

سوتے ہوئے سانس میں رکاوٹ یا خلل (sleep apnea)نیند کے عام مسائل میں سے ایک ہے۔ اس کے شکارافراد میں دوران نیند سانس کا عمل باربار رکتا اورپھرشروع ہوجاتا ہے۔ اس کا باقاعدہ اوربروقت علاج نہ ہوتو متاثرہ افراد کے روزمرہ کے کام متاثرہوسکتے ہیں۔ دئیے گئے سوالنامے کی مدد سے مریض ازخود اس مرض کی موجودگی کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ پہلی اوردوسری کیٹگری میں کسی بھی سوال کا جواب ہا ں میں آئے تو یہ سلیپ اپنیا کی طرف اشارہ ہے۔ تیسری کیٹگری میں ایک یا دونوں سوالات کے جوابات ہاں میں ہونا بھی سلیپ اپنیا کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ معالج اس ضمن میں کالرسائز،قد ،وزن اوربی ایم آئی کو بھی مدنظررکھتے ہیں۔

پہلی کیٹگری

کیا آپ خراٹے لیتے ہیں؟

ہاں                          نہیں                           معلوم نہیں

ہفتے میں تقریباً کتنی مرتبہ خراٹے لیتے ہیں؟

تقریبا ہرروز              تین سے چارمرتبہ         ایک سے دو مرتبہ

 خراٹوں کی آواز کتنی بلند ہوتی ہے؟

ساتھ والے کمرے میں سنائی دیتی ہے      بات چیت سے اونچی      شور سے دوسرے تنگ ہوتے ہیں         سانس سے اونچی

 کیا کسی نے نوٹ کیا کہ دوران نیند آپ کی سانس رکی ہے؟

ہاں روزانہ             ہفتے میں تین سے چارمرتبہ               ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ نہیں

دوسری کیٹگری

کیا نیند سے جاگنے کے بعد تھکا تھکا محسوس کرتے ہیں؟

ہاں               نہیں

یہ کیفیت کتنی مرتبہ محسوس ہوتی ہے؟

روزانہ         ہفتے میں تین سے چارمرتبہ               ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ

دن میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے؟

ہاں             نہیں

کتنی مرتبہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے؟

روزانہ       ہفتے میں تین سے چار مرتبہ             ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ

کیا گاڑی چلاتے ہوئے آنکھ لگتی ہے؟

ہاں            نہیں

گاڑی چلاتے ہوئے سونے کا عمل کتنی بار ہوتا ہے؟

روزانہ      ہفتے میں تین سے چار مرتبہ          ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ

تیسری کیٹگری

کیا آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں؟

ہاں          نہیں

کیا آپ فربہ (overweight)ہیں؟

ہاں        نہیں

self diagnosis of sleep apnea, how to know if I have sleep apnea, sleep apnea ki pehchaan kaisay karein

Vinkmag ad

Read Previous

Pain Management 

Read Next

ٹانگوں یا بازوؤں میں سوجن

Leave a Reply

Most Popular