کیاسکیلنگ سے دانت کی اوپر والی سطح گھِس جاتی ہے جس سے ٹھنڈا گرم لگتا ہے ؟

سکیلنگ میں استعمال ہونے والی مشین کی اتنی ہی پاور ہوتی ہے کہ وہ دانت کی اوپر والی سطح(enamel)کو نقصان پہنچائے بغیر پلاک کو اکھاڑ دے۔اس سے دانت پتلے نہیں ہوتے۔جب دانتوں کے اوپر سے پلاک اترتاہے توکچھ دنوں تک دانت حساس رہتے ہیں اور ٹھنڈا گرم لگتا ہے جو بعد میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔دانتوں کی صفائی کروانے کے نقصانات نہیں ہیں البتہ نہ کروانے کے بہت نقصانات ہیں لہٰذا ہر چھ ماہ بعد اپنے دانت ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں۔
ڈاکٹر امتیاز احمد،ماہرامراض دنداں،شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

دودھ سے ٹھوس غذا تک

Read Next

کن لوگوں کو لازماً ویکسین کروانی چاہیے

Leave a Reply

Most Popular