کن لوگوں کو لازماً ویکسین کروانی چاہیے

شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آبادکے الرجی سپیشلسٹ ڈاکٹر اطہرنیاز رانا سے پوچھا گیا کہ ویکسین کن افراد کو لازماً لگوانی چاہیے۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ مندرجہ ذیل افراد کو اس کا کورس لازماً کرانا چاہیے:

٭پولیو، لاکڑا کاکڑا‘گردن توڑ بخار‘ اورٹائیفائیڈ بخاروغیرہ کی ویکسین بچوں کو لازماًدینی چاہیے۔
٭کچھ ویکسین موسمی ہوتی ہیںجو خاص موسم میں لگائی جاتی ہیں مثلاً انفلوئنزا جو سردی کے موسم میں لگاتے ہیں۔اگرکوئی بچہ بہت بیمار رہتا ہو تو اس کو یہ ویکسین تجویز کی جاتی ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ بزرگ افراد موسم سرما کے آغاز پر ہر سال فلو ویکسین لگوائیں۔

٭ اگر آپ کسی ایسے علاقے میں سفر پر جا رہے ہیں جہاں کسی خاص بیماری کا خطرہ ہو تواس بیماری کے خلاف ویکسی نیشن کروا لینی چاہیے۔
٭حج اور عمرے پر جانے والوں کو گردن توڑ بخار ((Meningitis کی ویکسین لگوانی چاہیے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیاسکیلنگ سے دانت کی اوپر والی سطح گھِس جاتی ہے جس سے ٹھنڈا گرم لگتا ہے ؟

Read Next

بائی پاس سرجری کے بعد کیا کریں‘ کیا نہ کریں

Leave a Reply

Most Popular