Vinkmag ad

اومیگاتھری کیا ہے

٭میں آپ کے اس صفحے کی بہت بڑی فین ہوں۔ مجھے جاننا ہے کہ اومیگاتھری کیا ہے اور اس کا ہمارے جسم میں کیا کام ہے؟اس کے کیپسولز کے بارے میں بھی بتائیں کہ کیا ان کا استعمال مفید ہے یا نہیں؟
(مہک باجوہ،گڑھی شاہو)

٭٭اومیگاتھری جسم کو درکار چکنائیوں کی ایک اہم قسم ہے جسے جسم اپنے طور پر پیدا نہیں کر سکتا لہٰذا اسے خوراک سے ہی حاصل کیا جاتا ہے۔یہ جن چیزوں سے حاصل ہوتا ہے‘ ان میں مچھلی،ویجی ٹیبل آئل،گریاں خصوصاً اخروٹ،السی اور السی کا تیل،ہری سبزیاںاور چارے پر پلنے والے جانوروں سے حاصل ہونے والی چکنائیاں شامل ہیں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز
اچھی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔یہ خون کو روکنے‘ خون کی نالیوں میں دبائو کم کرنے اور سوجن کو روکنے والے ہارمونز بنانے کے لیے بنیادی جزو کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہی خصوصیات کی بنا پر دل کی بیماریوں اور فالج سے بچائو کے لیے اسے مؤثر سمجھا جاتا ہے۔
یہ بہت سے جلدی امراض مثلاً چہرے کی جلد کا دق( lupus) ‘ایگزیمااورجوڑوں کے پتھریلے پن (rheumatoid arthritis) سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دماغ ‘ خصوصاً بچے کے دماغ اور آنکھ کے پردے کی نشوونما کے لیے بھی یہ بہت اہم ہے۔ہفتے میں دو بار مختلف اقسام کی مچھلیاںمثلاً ٹونا،میکرال،دریائی ٹرائوٹ اورسالمن کھانے سے اومیگاتھری کی اچھی مقدار حاصل ہو جاتی ہے۔ اگر آپ سمندری مچھلی نہیں کھاتے تو اومیگاتھری کا کیپسول آپ کے لئے اچھا متبادل ہوسکتا ہے تاہم اسے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی لینا بہتر ہوگا۔یاد رکھیے کہ ان کیپسولزکا زیادہ استعمال آپ کے خون کو پتلا کر سکتا ہے جس سے خون جمنے میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔نیز یہ ہاضمے کے نظام کو متاثر کر سکتا ہے اور اسہال کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

ارفع کی کہانی، ماں‌کی زبانی

Read Next

کیاسکیلنگ سے دانت کی اوپر والی سطح گھِس جاتی ہے جس سے ٹھنڈا گرم لگتا ہے ؟

Leave a Reply

Most Popular