Vinkmag ad

پاکستان میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

پاکستان میں زیکا وائرس کی موجودگی کی بالآخر تصدیق ہو گئی ہے۔

2021 میں کراچی کے شہریوں کے لیے ڈینگی بخار وبال جان بنا ہوا تھا۔ مریض کے خون میں پلیٹ لیٹس اور سفید خلیے کم ہو جانا اس مرض کی بڑی علامت تھی۔ تاہم ایسے کئی مریضوں کا جب ڈینگی کا ٹیسٹ کیا جاتا تو وہ نیگٹو آتا۔ اس مسئلے کا کوئی حل سامنے نہیں آ رہا تھا۔

آغا خان یونیورسٹی کراچی میں یونائیٹڈ ورلڈ اینٹی وائرل ریسرچ نیٹ ورک سے وابستہ ریسرچرز نے اس پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس معمے کے پیچھے زیکا وائرس کا ہاتھ تھا۔ ریسرچرز کی سربراہ ڈاکٹر نجیحہ اقبال کے مطابق یہ وائرس اس سے پہلے یہاں دریافت نہیں ہوا تھا۔

ان کے مطابق یو ڈبلیو اے آر این کنسورشیم ایک ملٹی سینٹر سٹڈی ہے۔ اس میں پاکستان، سینیگال، جنوبی افریقہ، برازیل اور تائیوان شامل ہیں۔ سٹڈی کا مقصد نئے سامنے آنے والے وائرسز کی خصوصیات کی تشخیص کرنا ہے۔

یو ڈبلیو اے آر این سینڑز میں مچھروں اور مکھیوں کے ذریعے منتقل ہونے والے وائرسز کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں تحقیق کے دوران پاکستان میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

آج ڈاکٹروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Read Next

Understanding family dynamics

Leave a Reply

Most Popular