Vinkmag ad

آج ڈاکٹروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں ڈاکٹروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

یہ دن دنیا بھر میں مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔ تاہم برصغیر پاک و ہند میں یہ یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس سال کے لیے اس کا مرکزی خیال ’’شفا دینے والے ہاتھ، دیکھ بھال کرنے والے دل‘‘رکھا گیا ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد ڈاکٹروں کی اہمیت، ذمہ داریوں اور خدمات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس روز ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے۔

آج پاکستان میں مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں ڈاکٹری کے پیشے اور کردار و خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

یکم جولائی 1882 ڈاکٹر بدھن چندر رائے کا یوم پیدائش ہے۔ آپ تقسیم ہند سے قبل کے ایک معروف معالج تھے۔ آپ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ صحت عامہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے یوم پیدائش کو برصغیر پاک و ہند میں ڈاکٹروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کا قد چھوٹا کیوں رہ جاتا ہے

Read Next

پاکستان میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

Leave a Reply

Most Popular