کرسی والا پوز
کرسی والا پوز رانوں اور پیڑ کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔
دونوں پائوں کے درمیان تقریباً 12 انچ کا فاصلہ رکھتے ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہوں۔اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کے دونوں پائوں ایک دوسرے کے متوازی ہوں۔
دو سیکنڈ زکے لئے سانس لیں، اپنی ایڑیوں اور بازوئوں کو کندھوں کی سطح تک بلند کریں۔ اس دوران آپ کی ہتھلیوں کا رخ نیچے کی جانب ہونا چاہئے۔
اب سانس باہر نکالیں اور اپنے ہاتھ اور ایڑیاں ایک ساتھ نیچے کریں۔انہیں اٹھاتے ہوئے آپ صوفے یا کرسی کا سہارا بھی لے سکتے ہیں۔
اس پوزیشن میں اتنی دیر رہیں جتنی دیر میں ایک سے لے کر 10 تک گنتی گنی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو آسانی محسوس ہو تو اس ورزش کو تین بار کریں۔
ران کی پشت کا پوز
ران کی پشت کا پوز کمر‘ ٹانگوں اور بازوئوں کے درد سے نجات میں بہت مفید ہے۔
گھٹنے موڑتے ہوئے بیٹھ جائیں۔ اپنی پشت کے نیچے فلورکشنز اس طرح رکھیں کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے آخری حصے کو چھو رہے ہوں۔ کشن دو سے چار انچ موٹے مضبوط اور نرم ہونے چاہئیں۔
اپنی پشت کے بل لیٹنے کے لئے پیچھے کی طرف حرکت کریں۔ اپنے ہاتھ پہلوئوں پر رکھیں۔ اگر آپ کو اپنے ہاتھ چہرے کے متوازی، پہلوئوں پر رکھنا مشکل محسوس ہو تو انہیں اپنے دھڑ کے متوازی رکھیں۔
اب دونوں پائوں کی آلتی پالتی ماریں اور اس پوزیشن میں اتنی دیر رہیں جتنی دیر میں ایک سے 10 تک گنتی گنی جاتی ہے۔ اگر سہولت محسوس کریں تو اسے تین دفعہ کریں۔
Yoga poses, chair pose, Ham’s pose