Vinkmag ad

پیلی زبان

Woman showing a yellow tongue with visible discoloration, highlighting symptoms commonly linked to yellow tongue condition.

پیلی زبان (Yellow tongue) عموماً ایک عارضی اور بے ضرر مسئلہ ہوتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں یہ بلیک ہیری ٹنگ (black hairy tongue) نامی کیفیت کی ابتدائی علامت ہوتی ہے۔ بعض اوقات پیلی زبان یرقان کی علامت بھی ہو سکتی ہے، جس میں آنکھیں اور جلد پیلی ہو جاتی ہے۔

زیادہ تر افراد میں پیلی زبان گھریلو احتیاط سے ٹھیک ہو جاتی ہے، بشرطیکہ اس کا تعلق کسی دوسری بیماری سے نہ ہو۔

وجوہات

پیلی زبان عموماً زبان کی سطح پر موجود ننھی ابھری ہوئی ساختوں(papillae)  پر مردہ خلیے جمع ہونے سے بنتی ہے۔ یہ کیفیت زیادہ تر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب یہ ساختیں معمول سے بڑی ہو جائیں اور منہ میں موجود بیکٹیریا رنگ دار مادے پیدا کریں۔

زبان پر جھڑے ہوئے خلیے  ان ساختوں میں باآسانی پھنس جاتے ہیں۔ بعد میں یہ خلیے تمباکو، خوراک یا دوسری اشیا سے آلودہ ہو جاتے ہیں۔ منہ سے سانس لینا یا منہ خشک رہنا بھی اس مسئلے سے جڑا ہو سکتا ہے۔

پیلی زبان کی دیگر ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں:

٭ بلیک ہیری ٹنگ

٭ جیوگرافک ٹنگ

٭ یرقان، جو بعض اوقات کسی دوسری بیماری کی علامت ہوتا ہے

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

پیلی زبان کے لیے عموماً علاج کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اگر زبان کا رنگ پریشان کرے تو دن میں ایک بار زبان کو نرمی سے ایسے محلول سے صاف کریں، جس میں ایک حصہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور پانچ حصے پانی شامل ہوں۔ اس کے بعد کئی بار پانی سے کلی کریں۔ فارمیسی سے 3 فیصد ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے نام سے مل جاتی ہے۔ احتیاطاً اسے اس کا مقصد بھی بتا دیا جائے۔

تمباکو نوشی ترک کرنا اور غذا میں فائبر بڑھانا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے منہ میں موجود وہ بیکٹیریا کم ہوتے ہیں جو پیلی زبان کا سبب بنتے ہیں، جبکہ مردہ خلیات کی تہہ بھی کم جمع ہوتی ہے۔

درج ذیل صورتوں میں ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں:

٭ زبان کا پیلا رنگ مسلسل برقرار رہے اور تشویش پیدا کرے

٭ جلد یا آنکھوں کی سفیدی بھی پیلی دکھائی دے، کیونکہ یہ یرقان کی علامت ہو سکتی ہے

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=dentistry

Vinkmag ad

Read Previous

سینے کا ایکسرے

Read Next

ہائپر یوریسیمیا: یورک ایسڈ کی زیادتی

Leave a Reply

Most Popular