سردیوں میں شاداب اورتروتازہ جلد

سردیوں میں جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے۔ اسے تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لئے بہت سی چیزیں فائدہ مند ہوتی ہیں، بشرطیکہ وہ خالص ہوں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

٭شہد، روغن بادام اور لیموں کا رس برابر مقدار میں لے کرملائیں۔ اس آمیزے کو گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر20 منٹ تک لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔ جن لوگوں کی جلد چکنی ہو‘ وہ روغن بادام کی جگہ گلیسرین بھی ملا سکتے ہیں۔

٭گھیگوار(کوارگندل) کا گودا نکال کر اسے 20منٹ تک جلد پر لگا کردھو دیں۔

٭روغن زیتون میں لیموں کا پانی ملاکر لگانے سے داغ دھبے اورچھائیاں دور ہوتی ہیں۔

٭’’سن برن‘‘ سے محفوظ رہنے کے لئے گھیگوار کا گودا بہترین نسخہ ہے۔ یہ چہرے کو داغ دھبوں سے پاک رکھتا ہے۔

٭پسے ہوئے کھیرے کے چھلکے جلد کو بہت سے امراض سے محفوظ اور تروتازہ رکھتے ہیں۔

٭تازہ پھلوں اورسبزیوں کا استعمال نہ صرف متوازن غذا کی ضرورت پوری کرتا ہے بلکہ جلد کے لئے بھی مفید ہے۔

٭اچھی اور صحت مند جلد کے لئے دودھ کو مستقلاً اپنی غذا میں شامل رکھیں۔

٭نہانا اور جسمانی ضرورت کے مطابق مناسب مقدارمیں پانی پینا بھی جلد کو تروتازہ اورخوشنما رکھنے میں معاون ہے۔

sardiyon mai skin ka khayal kaisay rakhein, winter skin, skincare in winters, how to keep your skin healthy and fresh in winters

Vinkmag ad

Read Previous

فرانزک سائیکاٹری: نفسیاتی مرض کے زیراثرجرم

Read Next

نکسیرکیا ہے

Leave a Reply

Most Popular