Vinkmag ad

پیاس کیوں لگتی ہے؟

انسانی زندگی کی بقا کے لیے ہوا اور پانی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ جس طرح کھانے کی طلب میں بھوک لگتی ہے بالکل اسی طرح پانی کی طلب میں پیاس لگتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی طلب کا نظام کیا ہے اورکیسے کام کرتا ہے؟

جس طرح باقی کاموں کو ہمارا دماغ کنٹرول کرتا ہے بالکل اسی طرح پیاس لگنے کی نشاندہی بھی دماغ کے ذریعے ہوتی ہے۔ جب جسم میں موجود نمکیات اورضروری مائع جات ایک مناسب سطح سے کم ہونے لگتے ہیں تو دماغ میں موجود مرکزِ پیاس اعصابی نظام کے ذریعے فوری طور پر ایک پیغام گلے کے اعضاء میں بھیجتا ہے۔ اس کے تحت ہمارا حلق خشک ہونے لگتا ہے اورہم پیاس محسوس کرنے لگتے ہیں۔

پیاس معمول کا عمل ہے تاہم کچھ وجوہات (مثلاً بہت زیادہ گرمی، بھاگ دوڑیا ورزش کے بعد) اس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

پانی کی کمی

شدید پیاس لگی ہو اور ہم پانی نہ پئیں تو جسم میں اس کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس سے جسم کے خلیوں کو درکار نمی نہیں ملتی اور رگوں میں خشکی کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ پانی کی کمی بہت سی جسمانی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا جہاں تک ہو سکے اس سے بچیں اورپیاس لگتے ہی فوراً پانی پئیں۔ گرمیوں کے موسم میں گھرسے باہرنکلنے سے پہلے پانی پی لیں۔ جب ورزش یا واک کے لئے نکلیں توپانی کی بوتل ساتھ رکھیں اوروقتاً فوقتاً پانی کا ایک گھونٹ پیتے رہیں۔

science of thirst, effects of dehydration

Vinkmag ad

Read Previous

کٹا ہونٹ اور تالو 

Read Next

تخم بالنگا کے طبی فوائد

Leave a Reply

Most Popular