Vinkmag ad

تخم بالنگا کے طبی فوائد

تخم بالنگا کے طبی فوائد

٭یونانی طب کے ماہرین کے مطابق یہ بالوں کی نشوونما کرتا اورمیلانن کو بڑھاتا ہے۔ میلانن سیاہ رنگ کا مادہ ہے جوبالوں‘ جلد اورآنکھ کے گوشوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی بدولت بالوں کا قدرتی رنگ لمبے عرصے تک تبدیل نہیں ہوتا‘ یعنی یہ انہیں قبل ازوقت سفید ہونے سے بچاتا ہے۔

٭اس کے اندرموجود زنک کی وافرمقدارجسمانی اورجلدی صحت کے لئے جادووئی اثررکھتی ہے۔

٭اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس قبل ازوقت آنے والی جھریوں کوروکتے ہیں۔

٭جب اسے پانی میں حل کیاجاتا ہے تویہ جیلی کی شکل اختیارکرلیتا ہے اورپینے کے بعد معدے میں پھیل جاتا ہے۔ اس سے پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

٭یہ بیج بھوک بڑھانے والے ہارمون گیریلن کوکم کرتے ہیں۔ یوں اس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے اوروزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

٭یہ نیند نہ آنے کی بیماری(انسومنیا )میں فائدہ مند ہیں۔

٭اس میں40فی صد فائبرہے جو خون میں شکرکی مقدار بڑھنے سے روکتا ہے۔

٭یہ جسم کی گرمی ختم کرتا ہے۔

٭یہ نظام انہضام کوبہتربناتا اورقبض کوختم کرتا ہے۔

٭اس کے بیج منہ سے آنے والی بدبو کو روکتے ہیں۔

Chia seeds, health benefits

Vinkmag ad

Read Previous

پیاس کیوں لگتی ہے؟

Read Next

ذہنی تناؤ اور سردرد 

Leave a Reply

Most Popular