ذہنی تناؤ اور سردرد 

 ذہنی تناؤ اور سردرد

لوگوں کی قابل ذکرتعداد سمجھتی ہے کہ ذہنی تناؤ سردرد کا باعث بنتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟اس حوالے سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد کی ماہرنفسیات، ڈاکٹرعطیہ رحمان کہتی ہیں

 جی بالکل،ایسا ممکن ہے۔ ٹینشن کے دوران ایک ہارمون کارٹیسول پیدا ہوتا ہے جس سے سرکے گرد موجود پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جوسردرد کی وجہ بنتا ہے۔ یہ سر درد ماتھے، سرکے اوپراورپچھلے حصے میں ہوسکتا ہے۔ ذہنی تناؤ گردن کے پٹھوں میں بھی سختی پیدا کرتا ہے جس سے اس میں بھی درد ہوسکتا ہے۔ روزانہ واک سے ٹینشن کوکم کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ درد وقتی ہوتو ہلکے مساج اورپین کلر (ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر اسے استعمال نہ کریں) کی مدد سے اس کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اگر درد زیادہ ہواور کافی دنوں تک رہے تو خودعلاجی کے بجائے ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

stress can cause headache, myth vs reality

Vinkmag ad

Read Previous

تخم بالنگا کے طبی فوائد

Read Next

مرگی سے بچاؤ

Leave a Reply

Most Popular