Vinkmag ad

ویکسینیشن مہم کیلئے ای پی آئی کو ڈبلیو ایچ او کی 20 گاڑیاں فراہم

Health Minister Syed Mustafa Kamal addressing the ceremony for WHO handing over 20 vehicles to EPI to strengthen vaccination outreach.

پاکستان کے ویکسینیشن پروگرام (ای پی آئی) کیلئے ڈبلیو ایچ او نے 20 فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ یہ گاڑیاں ان 20 ترجیحی اضلاع میں استعمال ہوں گی جہاں بچوں کی ویکسینیشن بالکل نہیں ہوئی۔ اس اقدام کا مقصد ویکسینیشن مہم کو مؤثر بنانا اور ہر بچے تک حفاظتی ویکسین پہنچانا ہے۔

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو تین تین گاڑیاں دی جائیں گی۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی سطح پر دو دو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ سی ڈی اے اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کو ایک ایک گاڑی دی جائے گی۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پرہیز کے پہلو پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ویکسینیشن مہم اس دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لوو ڈاپینگ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاں نگرانی اور لاجسٹک مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ای پی آئی کے مطابق یہ اقدام مشکل علاقوں میں ویکسین کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کی صحت کیلئے جاپان کی طرف سے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ

Read Next

سردیوں میں پیاس کم کیوں لگتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتا دی

Leave a Reply

Most Popular