Vinkmag ad

بچوں کی صحت کیلئے جاپان کی طرف سے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ

Signing ceremony of Pakistan-Japan grant agreement for Southern Punjab children’s health

جاپان نے جنوبی پنجاب کے بچوں کی صحت کیلئے 2.91 ارب ین (18.62 ملین ڈالر) کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری اقتصادی امور اور جاپان کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

جاپان نے یہ رقم جائیکا کے ذریعے جاپانی گرانٹ اِن ایڈ کے تحت فراہم کی ہے۔ منصوبے کا مقصد جنوبی پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اور آئی سی ایچ کو بہتر کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت ہسپتال کی توسیع کی جائے گی، اور جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے نوزائیدہ، شیر خوار اور شدید بیمار بچوں کو معیاری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔

ماہرین کے مطابق منصوبے کی کامیاب تکمیل سے جنوبی پنجاب میں بچوں کی نگہداشت صحت کے معیار میں بہتری آئے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں غیر ضروری سیزیرین آپریشنز پر ماہرین کی شدید تشویش

Read Next

ویکسینیشن مہم کیلئے ای پی آئی کو ڈبلیو ایچ او کی 20 گاڑیاں فراہم

Leave a Reply

Most Popular