ڈبلیو ایچ او کے مطابق زیادہ تر صحت مند افراد خون عطیہ کرسکتے ہیں، تاہم عطیہ دینے سے پہلے طبی جانچ ضروری ہے۔ اس میں میڈیکل ہسٹری، ادویات، نبض، بلڈ پریشر، وزن اور ہیموگلوبن کی جانچ شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق عام طور پر 17 سے 65 سال کے صحت مند افراد خون دے سکتے ہیں. تاہم عمر اور دیگر شرائط ملکی قوانین کے مطابق مختلف ہوسکتی ہیں۔ خون کی کمی، بیماری، حمل یا دودھ پلانے کی صورت میں خون عطیہ نہیں کرنا چاہیے۔ ٹیٹوبنوانے یا جسم چھدوانے کے بعد بھی کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
خون دینے کے بعد 10 سے 15 منٹ آرام، مناسب مقدار میں پانی پینے اور باقی دن سخت جسمانی سرگرمی سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
Tags: خون عطیہ