Vinkmag ad

سیب کا سرکہ شوگر اور وزن میں معمولی کمی میں مددگار، تحقیق

Apple cider vinegar, blood sugar, سرکہ weight loss, metabolism, diabetes, nutrition, and health research

سیب کا سرکہ بلڈ شوگر اور جسمانی وزن میں معمولی کمی میں مدد دے سکتا ہے۔ مختلف تحقیقات میں اس کے بعض فوائد سامنے آئے ہیں، تاہم شواہد ابھی محدود ہیں۔

2025 میں جرنل فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی جائزے میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں پر سات سٹڈیز کا تجزیہ کیا گیا۔ سیب کا سرکہ استعمال کرنے والوں میں فاسٹنگ بلڈ شوگر اور ایچ بی اے ون سی کی سطح میں کمی دیکھی گئی۔

ایک دوسرے تحقیقی جائزے، جو جرنل نیوٹرینٹس میں شائع ہوا، میں 10 تحقیقات کے 789 افراد کا ڈیٹا شامل تھا۔ نتائج میں سیب کا سرکہ استعمال کرنے والوں کے وزن، بی ایم آئی اور کمر کے گھیر میں معمولی کمی سامنے آئی۔ 

 ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ وزن کم کرنے یا ذیابیطس کے باقاعدہ علاج کا متبادل نہیں۔ اس کے طویل مدتی فوائد کی تصدیق کے لیے مزید معیاری تحقیقات کی ضرورت ہے۔ سیب کا سرکہ تیزابی ہوتا ہے، اس لیے اسے براہِ راست یا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا مناسب نہیں۔ مسلسل استعمال دانتوں کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

میٹھے مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی 40 فیصد کرنے کا مطالبہ

Read Next

بریسٹ فیڈنگ کی کمی سے پاکستان میں سالانہ 33 ہزار 700 بچوں کی اموات

Leave a Reply

Most Popular