Vinkmag ad

کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio virus, Karachi, environmental samples, six districts, poliovirus surveillance, and public health

کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو نے کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

این ای او سی کے مطابق جون کے دوران کراچی کے ان 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں ملا تھا۔ تاہم جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ایک ماحولیاتی نمونے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ، خیبر پختونخوا کے بنوں اور پشاور جبکہ پنجاب کے راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی جولائی کے دوران پولیو وائرس پایا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

خون عطیہ کرنے والوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کی اہم ہدایات

Leave a Reply

Most Popular