برطانیہ میں وزن کم کرنے والے غیر منظور شدہ انجیکشنز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق، گزشتہ سال تقریباً 16 لاکھ افراد نے وزن کم کرنے کے انجیکشن استعمال کیے۔ ان میں ہر سات میں سے ایک یعنی تقریباً 2.3 لاکھ افراد نے غیر منظور شدہ انجیکشن پر انحصار کیا۔
سروے میں معلوم ہوا کہ 2.9 فیصد شرکا نے GLP-1 ادویات استعمال کیں۔ تقریباً 15 فیصد افراد نے غیر منظور شدہ انجیکشن کے ذریعے وزن کم کرنے کی کوشش کی۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ انجیکشن صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کا بغیر طبی نگرانی کے استعمال دل، معدے اور بلڈ شوگر کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔