Vinkmag ad

بچے کو پیدائش سے ہی ذیابیطس، والدین کیلئے وارننگ

Newborn baby foot being held for blood glucose test with glucose meter

ماہرین کے مطابق TMEM167A نامی جین میں تبدیلی انسولین بنانے والے خلیوں کو متاثر کرتی ہے۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی تحقیق کے مطابق “نیونیٹل مونو جینک ذیابیطس” کے 85 فیصد کیسز میں یہ جینیاتی تبدیلی وراثتی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے بعض بچے پیدائش کے وقت ہی ذیابیطس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ جین ذیابیطس کے ساتھ اعصابی مسائل بھی پیدا کر سکتی ہے۔ ان مسائل میں مرگی اور مائیکرو سیفلی شامل ہیں۔ متاثرہ خلیے فعالیت کھو دیتے ہیں، اور مر جاتے ہیں۔

ماہرین والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ابتدائی ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ اس سے ذیابیطس یا پری ڈایابیٹیز کی بروقت تشخیص ممکن ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

صحت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 69.35 ارب روپے کی منظوری

Read Next

وزن کم کرنے والے غیر منظور شدہ انجیکشن صحت کیلئے خطرناک

Leave a Reply

Most Popular