واٹرایڈ پاکستان نے سرکاری مراکز صحت میں ایس ڈبلیو آئی ایس ایچ (سٹرینتھننگ ہولسٹک اینڈ انکلو سیو سسٹمز فار ہیلتھ) منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس کے تحت بنیادی مراکز صحت میں محفوظ پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ حکومتِ کینیڈا کے تعاون سے نافذ العمل ہو گا۔ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے ساتھ شراکت سے موجودہ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔
واٹر ایڈ اور دی نیوز کے مطابق یہ منصوبہ ابتدائی طور پر لودھراں میں نافذ ہوگا۔ منصوبہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری، صفائی، محفوظ پانی، ہاتھ دھونے کی عادات اور محفوظ فضلہ مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔ عملے کو تربیت بھی دی جائے گی تاکہ سہولیات دیرپا اور محفوظ رہیں۔ ان سروسزکو خواتین، بچیوں اور معذور افراد کے لیے جامع اور قابل رسائی بنایا جائے گا۔
Tags: واٹر ایڈ