Vinkmag ad

رمضان میں کم نمک اور کم چکنائی والی غذا کھائیں، ماہرین

Image showing a healthy Ramadan Aftaar meal with fruits, vegetables, and water

ماہرین صحت نے رمضان میں صحت بخش غذاؤں کے استعمال پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزوں میں کم نمک اور کم چکنائی والی غذا مفید ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی یونیورسٹی میں ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر میں ایک لیکچر میں کیا گیا۔ اس کا عنوان "رمضان کے دوران ادویات اور طرزِ زندگی میں ضروری تبدیلیاں” تھا۔

سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد ریحان عمر نے مریضوں کو رمضان سے قبل طبی معائنہ کروانے کا مشورہ دیا۔ اس کا مقصد روزے کے دوران صحت کے ممکنہ خطرات سے بچنا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ سحری اور افطار میں زیادہ کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی سے پرہیز ضروری ہے۔ دل کی صحت اور قوتِ مدافعت کے لیے ورزش بھی فائدہ مند ہے۔ تاہم مریضوں کو اس سلسلے میں اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Atrial Fibrillation: Fast, Irregular Heartbeat

Read Next

پنجاب کے بنیادی مراکز صحت میں محفوظ پانی اور صفائی کا منصوبہ

Leave a Reply

Most Popular