پانی سے وزن میں کمی
کیا خالی پیٹ پانی پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے؟
پانی کے ذریعے علاج کو ہائیڈروتھیراپی کہاجاتا ہے۔ یہ جاپانی طریقۂ علاج ہے جس کے مطابق نہارمنہ ایک لیٹر (چار گلاس) پانی پینے سے وزن میں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ یہ عمل بلکہ بلڈپریشراورذیابیطس کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ یہ قبض ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پیشاب کی نالی کو بھی صاف کرتا ہے۔ البتہ اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں اوراچانک اتنا زیادہ پانی پینا گردوں پراضافی بوجھ ڈال سکتا ہے۔ مزید برآں پہلے ہی دن اتنا پانی نہیں پیا جاسکتا اس لئے ہمیں چاہئے کہ ایک گلاس پانی سے شروع کریں اورروزانہ اس کی مقداربڑھاتے جائیں ۔
پروفیسرخضرحیات راجہ‘ ماہرغذائیات‘ لاہور
Water and weight loss, water, empty stomach
