Vinkmag ad

کرنٹ لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد

الیکٹرک کرنٹ سے متاثرہ شخص کی مدد کرنا بعض اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں احتیاط نہ کی جائے تو دونوں افراد کرنٹ کی زد میں آ جاتے ہیں۔ کرنٹ لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے سے قبل کچھ باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر بعض اوقات متاثرہ شخص میں اتنی سکت نہیں رہتی کہ وہ خود کو کرنٹ کے ذرائع سے الگ کر سکے۔ اس لئے گھر میں بجلی کی سپلائی لائن بند کر دیں۔ اس کے علاوہ ان عوامل کو بھی مدںظر رکھیں:

٭جلد بازی میں مریض کو بازو یا ہاتھ سے پکڑ کر کرنٹ کے ذرائع سے الگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو غلط ہے۔ اگر تمام گھر کی سپلائی بند نہ کی جا سکتی ہو تو پھر متاثرہ شخص کو خشک لکڑی، سوتی کپڑے یا کمبل وغیرہ کی مدد سے الگ کریں۔

٭پلاسٹک کے چپل پہن کر یا کسی لکڑی کے تختے پرکھڑے ہو کر اسے الگ کرنے کی کو شش کریں۔

٭اس بات کی بھی تسلی کرلیں کہ فرش گیلا نہ ہو۔

٭خیال رکھیں کہ متاثرہ شخص کرنٹ کے ذرائع سے الگ ہو کر گرے نہیں۔  ورنہ اسے شدید چوٹ لگ سکتی ہے۔

٭پھر مریض کو سہارا دے کر زمین پر لٹا دیں۔

٭سانس بند ہو گئی ہو تو مصنوعی سانس دینے کی کو شش کریں۔

٭ابتدائی طبی امداد کے بعد اگر مزید میڈیکل کیئر کی ضرورت ہو تو فوری طور پر ایمبولینس کے لئے کال کریں۔

Electric shock first aid treatment, emergency, current lag jaye tou kya karien, health, shifa news 

Vinkmag ad

Read Previous

پانی سے وزن میں کمی

Read Next

ستانے والوں کا مقابلہ کیسے کریں

Leave a Reply

Most Popular