Vinkmag ad

تنہائی کے شکاربزرگ

تنہائی کے شکاربزرگ

اہل خانہ کا کردار

٭بزرگ آپ سے دور ہیں توفاصلوں کو مٹانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں یافون پربات کریں۔ان سے بات کرتے ہوئے ان موضوعات کا انتخاب کریں جن میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

٭جتنی مرتبہ ممکن ہوان سے ملاقات کے لئے جائیں۔ اگر کبھی مصروفیت بڑھ جائے اوروقت کی کمی ہو تو ملاقات کا وقت کم کردیں مگراس کی پابندی لازمی کریں۔

٭بزرگ حضرات کو متحرک رہنے پرآمادہ کریں۔

٭ بعض اوقات پرسنل کیئریا گھر کے کاموں میں مدد کی پیشکش کریں تاکہ ان کے ساتھ وقت گزارا جا سکے۔ کوشش کریں کہ وہ خود بھی چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف رہیں۔

٭ان کی باتوں کو آرام سے سنیں اورمحبت سے پیش آئیں۔ آپ کا تلخ رویہ اورالفاظ انہیں تکلیف دیتے ہیں۔

٭اولاد کو چاہئے کہ والدین کو ان کے پرانے ساتھیوں سے تعلق برقراررکھنے میں مدد کریں۔

٭ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کی ذہنی کیفیت کوبھی مد نظررکھیں تاکہ بزرگوں کے حوالے سے کوتاہی کے امکانات کم ہوں۔

٭وقفے وقفے سے پرانی اوراچھی یادوں کا ذکرکریں۔ مثال کے طورپر پرانی تصاویراوراگران کا ذوق ہو تو فلمیں وغیرہ دکھائیں تاکہ اچھی یادیں ان کے ذہن میں رہیں۔

٭اگر وہ باتیں باربار دہرا رہے ہوں تو اس کو نظرانداز کرنے کی بجائے ماہرنفسیات سے رابطہ کریں‘ اس لئے کہ عین ممکن ہے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں یا بے چینی میں مبتلا ہوں۔

٭اگر یادداشت کے مسائل ہوں تو جلد ماہرنفسیات سے رابطہ کریں۔ شروع میں ہی پیشہ ورانہ مدد لینے سے مستقبل کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

٭ملاقات کے لئے جائیں تو بچوں کو ساتھ لے کرجائیں کیونکہ ان کی موجودگی سے ان کا دل لگا رہے گا۔

٭دن میں ایک ایسے وقت کا انتخاب کرلیں جب سب مل کرکھانا کھائیں اورآپس میں باتیں کریں۔

٭چھٹی کے دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہیں سیرکے لئے جائیں۔ دورنہیں تو قریب ہی کسی پارک میں چہل قدمی کی جا سکتی ہے۔

٭ان کے کمرے کو جتنا ہوسکے سادہ رکھیں۔ قالین اورایسی چیزیں راستے سے ہٹا دیں جس سے گرنے اورنتیجتاً چوٹ لگنے کا خطرہ ہو۔

بزرگوں کے کرنے کے کام

٭بزرگوں کو چاہئے کہ اپنی اپنی طبیعت کے مطابق ایک شیڈول بنائیں۔ صبح کے وقت واک کے لئے ضرورجائیں۔ اگر صبح میں ممکن نہ ہو تو شام میں اس عمل کو سرانجام دیں۔

٭دن میں فارغ وقت میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں مثلاًباغبانی ،کتاب یا اخبار پڑھیں، کوئی معلوماتی چیزدیکھ لیں یا کوئی بھی ایسا کام جو آپ کو خوش کرتا ہو۔

٭رات کو ڈائری میں اپنی دن بھر کی روٹین لکھیں۔

٭کسی کمیٹی یا کونسل کا حصہ بننے کی کوشش کریں۔ بچوں کو دینی یا دنیاوی تعلیم بھی دی جاسکتی ہے۔

٭جو لوگ ریٹائرڈ ہیں وہ اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ فون پربات کر لیں یا کبھی ملاقات کے لئے چلے جائیں۔

٭اپنا کمرہ خود صاف کریں۔اس سے بھی تازگی کا احساس ہوتا ہے۔

٭باتیں دل میں رکھنے سے آپ کا بوجھ بڑھتا جائے گا۔اس لئے دل میں جو بھی بات ہو‘ اسے دوسروں کے ساتھ شئیرکریں۔

loneliness issues in elders, elderly loneliness, role of family

Vinkmag ad

Read Previous

کرنٹ لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد

Read Next

اومیکرون

Leave a Reply

Most Popular