دوران حمل قبض کا علاج

حمل کے دوران خواتین کو قبض کی شکایت رہتی ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ حمل کے دوران ہارمونزکی مقدارمیں اضافہ ہونا ہے۔ اسی طرح نیند کی کمی سے یہ کیفیت اوربھی شدید ہوجاتی ہے۔ اس کی دیگروجوہات یہ ہیں

٭حمل کے دوران وٹامن اورفولاد کی کمی کو پورا کرنے کے لئے عموماً اضافی فوڈ سپلی منٹس کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان کے استعمال سے بھی قبض کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیم کا بہت زیادہ استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے۔

٭عموماً اس دوران خواتین کو قے اورمتلی کی شکایت رہتی ہے جس سے انہیں بھوک نہیں لگتی۔ نتیجتاً جسم میں ریشہ دارغذائیں نہیں جاتیں اور قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

٭ذہنی اضطراب بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔

کرنے کے کام

٭حمل کے دوران ہلکی پھلکی ورزشوں سے نظام انہضام متحرک رہتا ہے اورغذا بہتر طریقے سے ہضم ہوتی ہے۔ جنہیں قبض کی شکایت ہووہ معالج کے مشورے سے جسمانی سرگرمیاں بڑھائیں اورکھانے کے بعد چہل قدمی کومعمول بنائیں۔

٭دوران حمل ایسی غذا کھائیں جو جلد ہضم ہو جائے۔ ایک ہی وقت میں پیٹ بھرکرکھانا کھانے کے بجائے کم مقدارمیں،تھوڑے تھوڑے وقفے سے اورخوب چبا کرکھائیں۔

چکنائی سے بھرپور اور تلی ہوئی مرغن غذاؤں سے پرہیزکریں۔

٭پھلوں، سبزیوں اور اناج میں فائبرمناسب مقدارمیں موجود ہوتا ہے جن سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ ان کا استعمال کریں۔

٭دلیہ‘چھان سمیت آٹا اورسوجی کا استعمال بھی قبض سے بچاتا ہے۔

٭رات کو سونے سے قبل نیم گرم دودھ پئیں۔

٭دوران حمل پانی اورتازہ پھلوں کا جوس مناسب مقدار میں پئیں۔

Constipation during pregnancy, causes of constipation in pregnancy, tips to release constipation

Vinkmag ad

Read Previous

انڈے اور لیموں کا سوپ

Read Next

پانی سے وزن میں کمی

Leave a Reply

Most Popular