نئے سال کے آغاز پر معروف کرکٹر وسیم اکرم نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اپنی صحت کو ہمیشہ اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائپ 1 ذیابیطس کے باوجود وہ مکمل طور پر فِٹ ہیں۔
انہوں نے مداحوں کو یاد دلایا کہ زندگی کی حقیقی خوشیاں تبھی ممکن ہیں جب صحت برقرار ہو۔ انہوں نے کہا: ”ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کے پیارے صحت مند زندگی گزاریں۔”
وسیم اکرم نے عوام کو غیر مستند اور نام نہاد معالجین سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے بچیں اور علاج ہمیشہ رجسٹرڈ ڈاکٹروں سے کروائیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اعتدال اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے پر بھی زور دیا۔