Vinkmag ad

خون کی الٹی

A man coughing blood, a medical condition called hematemesis

خون کی الٹی (Vomiting blood) یا ہیماٹیمیسز (hematemesis) سے مراد الٹی میں خون کی نمایاں مقدار کا شامل ہونا ہے۔ منہ سے نکلنے والے مواد میں بعض اوقات خون کی معمولی دھاریاں یا اس کے ذرات دانتوں، منہ یا گلے سے آ سکتے ہیں۔ ایسی صورت کو خون کی الٹی نہیں کہا جاتا۔

الٹی میں موجود خون سرخ، سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کا ہو سکتا ہے۔ یہ کافی کے ذرات جیسا بھی دکھائی دے سکتا ہے۔ نگلا ہوا خون (جیسے ناک سے بہنے یا شدید کھانسی کے بعد) الٹی میں آ سکتا ہے۔ لیکن خون کی حقیقی الٹی عام طور پر کسی زیادہ سنگین مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایسی حالت میں فوری طبی توجہ ضروری ہوتی ہے۔

اوپری نظامِ ہاضمہ (منہ، غذائی نالی، معدہ اور چھوٹی آنت کا اوپری حصہ) میں خون بہنا اس کی ایک عام وجہ ہے۔ یہ اکثر معدے یا پیپٹک السر یا پھٹی ہوئی خون کی نالیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اگر خون کی الٹی کے ساتھ کھڑے ہونے پر چکر آئیں، اگر خون کی الٹی کے ساتھ سانس تیز اور کم گہری ہو جائے، یعنی مریض جلدی جلدی مگر پوری سانس نہ لے پا رہا ہو، تو یہ خطرے کی علامت ہے۔

وجوہات

خون کی الٹی درج ذیل وجوہات سے ہو سکتی ہے:

٭ اچانک جگر فیل ہو جانا

٭ اسپرین کا زیادہ استعمال

٭ معدہ یا غذائی نالی کے غیر سرطانی ٹیومر

٭ جگر کا سکڑنا (سیروسس)

٭ نظامِ ہاضمہ کی خون کی نالیوں میں خرابی

٭ معدے کی دیوار سے باہر نکلی ہوئی شریان (Dieulafoy’s lesion)

٭ چھوٹی آنت کے اوپری حصے کی سوزش

٭ غذائی نالی کا کینسر

٭ غذائی نالی کی سوجی ہوئی رگیں (ویریکوس وینز)

٭ غذائی نالی کی سوزش

٭ معدے کی جھلی کو نقصان (ایچ پائلوری، این ایس اے آئی ڈیز یا دیگر ادویات کی وجہ سے)

٭ معدے کی سوجی ہوئی رگیں (جگر کی خرابی یا پورٹل ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے)

٭ معدے کی سوزش

٭ معدے کی جھلی میں پھیلی ہوئی خون کی نالیوں سے خون بہنا

٭ قے یا کھانسی کے دباؤ سے غذائی نالی میں دراڑ

٭ این ایس اے آئی ڈیز  کا استعمال

٭ لبلبے کا کینسر

٭ لبلبے کی سوزش

٭ معدے کا السر

٭ پورٹل ہائی بلڈ پریشر

٭ طویل یا شدید الٹی

٭ معدے کا کینسر

نوزائیدہ اور کم عمر بچوں میں وجوہات

بچوں میں خون کی الٹی درج ذیل وجوہات سے ہو سکتی ہے:

٭ پیدائشی نقائص

٭ خون جمنے کی خرابی

٭ دودھ سے الرجی

٭ نگلا ہوا خون (ناک سے یا پیدائش کے دوران ماں سے)

٭ کوئی چیز نگل لینا

٭ وٹامن K کی کمی

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ایمرجنسی طبی امداد

اگر خون کی الٹی کے ساتھ خون کی شدید کمی یا یہ علامات ظاہر ہوں، تو فوراً ایمرجنسی نمبر پر کال کریں:

٭ تیز اور ہلکی سانس

٭ کھڑے ہونے پر چکر یا ہلکا پن

٭ دھندلا نظر آنا

٭ بے ہوشی

٭ الجھن

٭ متلی

٭ ٹھنڈی، نم اور پیلی جلد

٭ پیشاب کی مقدار میں کمی

عمومی طبی امداد

اگر الٹی میں خون نظر آئے یا خون کی الٹی شروع ہو جائے، تو فوراً کسی سے کہیں کہ آپ کو ایمرجنسی روم لے جائے۔ جلدی اصل وجہ معلوم کرنا ضروری ہے۔ اس سے زیادہ خون بہنے اور دیگر پیچیدگیوں، حتیٰ کہ موت، سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

گھٹنے کا برسائٹس: جوڑ کے قریب سوجن اور درد

Read Next

خصیے کا درد

Leave a Reply

Most Popular