Vinkmag ad

وٹامنز: حل پذیری، کمی اور موٹاپا

 وٹامنز کی حل پذیری سے کیا مراد ہوتی ہے؟

حل پذیری کا تعلق وٹامنز کے جسم میں جذب یا خارج ہونے کی صلاحیت سے ہے۔ جن وٹامنز کی حل پذیری پانی کی شکل میں ہوتی ہے‘ وہ جسم میں محفوظ نہیں ہوسکتے اور ایک سے چاردن میں خارج ہوجاتے ہیں۔ روزمرہ کی خوراک میں ان کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔ اس کے برعکس کچھ وٹامنز لمبے عرصے تک فیٹی ٹشوزیا جگرمیں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ ان کی حل پذیری چکنائی کی صورت میں ہوتی ہے۔

کیا کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی سے موٹاپا ہوسکتا ہے؟

وٹامن ڈی اورکیلشیم جسم میں فیٹی ایسڈ کی آکسی ڈیشن کو بڑھاتا اورغیر چربیلے اجسام کو چربی میں بدلنے کے عمل کو سست کرتا ہے۔ اس کی کمی سے موٹاپا تونہیں ہوتا البتہ موٹاپے کی صورت میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوسکتی ہے۔اسی طرح وٹامن ڈی کی مقدار بڑھانے سے موٹاپا ختم نہیں ہوتا۔

vitamin D and obesity, vitamin solubility, fats and water soluble vitamins

Vinkmag ad

Read Previous

سر درد

Read Next

ہیپاٹائٹس کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular