Vinkmag ad

الٹراساؤنڈ

A patient undergoing ultrasound in radiology department of a hospital

تشخیصی الٹراساؤنڈ (diagnostic ultrasound) جسم کے اندرونی حصوں کی تصاویر بنانے کے لیے ساؤنڈ ویوز کا استعمال کرتا ہے۔ یہ تصاویر مختلف بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اسے سونوگرافی بھی کہا جاتا ہے۔

زیادہ تر الٹراساؤنڈ جسم کے باہر سے کیے جاتے ہیں، تاہم بعض مخصوص صورتوں میں ایک چھوٹا آلہ جسم کے اندر داخل کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ واضح نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

کیوں کیا جاتا ہے

الٹراساؤنڈ مختلف طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں شامل ہیں:

٭ حمل کے دوران رحم اور بیضہ دانی کا معائنہ، اور بچے کی نشوونما کی نگرانی

٭ پتے کی بیماریوں کی تشخیص

٭ خون کے بہاؤ کا جائزہ

٭ بائیوپسی یا ٹیومر کے علاج میں سوئی کی رہنمائی

٭ چھاتی میں موجود گلٹیوں کا معائنہ

٭ تھائی رائیڈ گلینڈ کی جانچ

٭ مردانہ و نسوانی تولیدی نظام اور پروسٹیٹ کے مسائل کی تشخیص

٭ جوڑوں کی سوزش کی جانچ

٭ ہڈیوں سے متعلق میٹابولک بیماریوں کا معائنہ

خطرات

تشخیصی الٹراساؤنڈ ایک محفوظ طریقہ کار ہے جو کم طاقت والی ساؤنڈ ویوز پر مبنی ہوتا ہے، اور اس کے کوئی معروف خطرات نہیں ہیں۔ تاہم اس میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں۔ مثلاً ساؤنڈ ویوز ہوا یا ہڈی ہوا یا ہڈی میں سے صحیح طور پر گزر نہیں سکتیں۔۔ اس وجہ سے یہ طریقہ پھیپھڑوں یا دماغ جیسے حصوں کی مکمل تصویر کشی میں کم مؤثر ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جسم کے بہت گہرے حصوں کا معائنہ بھی مشکل ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں ڈاکٹر سی ٹی سکین، ایم آر آئی یا ایکس رے جیسے متبادل ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں۔

تیاری کیسے کریں

زیادہ تر الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کے لیے خصوصی تیاری کی ضرورت نہیں ہوتی، تاہم کچھ صورتوں میں ہدایات دی جاتی ہیں:

٭ پتّے کے الٹراساؤنڈ سے پہلے کچھ وقت تک کھانے پینے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے

٭ پیلوک الٹراساؤنڈ کے لیے مکمل مثانہ ضروری ہو سکتا ہے، اس لیے پانی پینے اور پیشاب نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے

٭ بچوں کے الٹراساؤنڈ کے لیے اضافی تیاری کی ضرورت ہو سکتی ہے، جس کی تفصیل معالج سے حاصل کی جانی چاہیے

کپڑے اور ذاتی اشیاء

الٹراساؤنڈ کے لیے ڈھیلے اور آرام دہ کپڑے پہننا بہتر ہے۔ معائنے کے دوران زیورات اتارنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے، اس لیے قیمتی اشیاء گھر پر چھوڑنا مناسب ہوتا ہے۔

طریقہ کار

پروسیجر سے پہلے

الٹراساؤنڈ شروع ہونے سے پہلے مریض سے یہ اقدامات کروائے جا سکتے ہیں:

٭ معائنے والے حصے سے زیورات اتارنا

٭ ضرورت کے مطابق کپڑے تبدیل کرنا یا گاؤن پہننا

٭ معائنے کی میز پر لیٹنا

پروسیجر کے دوران

معائنے والے حصے پر ایک خاص جیل لگایا جاتا ہے جو ہوا کے خلا کو ختم کرتا ہے اور ساؤنڈ ویوز کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جیل پانی پر مبنی ہوتا ہے اور آسانی سے صاف ہو جاتا ہے۔

ایک تربیت یافتہ سونوگرافر ہاتھ میں پکڑے جانے والے آلے کے ذریعے معائنہ کرتا ہے۔ یہ آلہ جسم پر حرکت دیتا ہے، ساؤنڈ ں جسم میں بھیجتا ہے اور واپس آنے والے سگنلز کو تصاویر میں تبدیل کرتا ہے۔

کچھ الٹراساؤنڈ جسم کے اندر کیے جاتے ہیں، جن میں درج ذیل طریقے شامل ہیں:

٭ ٹرانسیسوفیجیل ایکوکارڈیوگرام، جس میں دل کی تصاویر کے لیے آلہ غذائی نالی میں داخل کیا جاتا ہے

٭ ٹرانس ریکٹل الٹراساؤنڈ، جس میں پروسٹیٹ کے معائنے کے لیے آلہ مقعد میں استعمال ہوتا ہے

٭ ٹرانس وجائنل الٹراساؤنڈ، جس میں رحم اور بیضہ دانی دیکھنے کے لیے آلہ وجائنا میں رکھا جاتا ہے

الٹراساؤنڈ میں عام طور پر درد نہیں ہوتا، تاہم بعض افراد کو ہلکی بے آرامی محسوس ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب مثانہ بھرا ہو یا آلہ جسم کے اندر استعمال کیا جائے۔

نتائج

ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد تصاویر کا تجزیہ ایک ماہر ریڈیالوجسٹ کرتا ہے۔ وہ رپورٹ تیار کر کے معالج کو بھیجتا ہے، جو آپ کو نتائج سے آگاہ کرتا ہے۔ الٹراساؤنڈ کے بعد مریض فوراً اپنی معمول کی سرگرمیوں میں واپس جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=radiologist

Vinkmag ad

Read Previous

سائیکو تھیراپی :بات چیت کے ذریعے علاج

Read Next

پیشاب کا تجزیہ

Leave a Reply

Most Popular