Vinkmag ad

ہونٹ خوبصورت بنائیں

ہونٹ خوبصورت بنائیں

ہماری شخصیت کا پہلا تعارف چہرے سے ہوتا ہے۔ اسی لئے ہمیں اپنے ظاہری اعضاء اورخصوصاً چہرے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ہونٹ اس کے اہم ترین حصوں میں سے ایک ہے جنہیں شاعروں نے گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہ دی ہے۔ اگر وہ خشک اور بے رونق ہوں تو اس کا اثر ہماری شخصیت پربہت برا پڑتا ہے۔ ان کی خوبصورتی کو برقراررکھنے کے لئے کچھ اہم ٹپس یہ ہیں

٭صبح اٹھ کراپنے دونوں انگلیوں کی مدد سے ہونٹوں کوہلکا ہلکا تھپتھپائیں۔ اس کے بعد اپنی سانس باہرنکالیں اورچند سکینڈ کے بعد تازہ ہوا کواندرجانے دیں۔ اس عمل کو تقریباً 10مرتبہ کریں۔

٭رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پرناریل کے تیل کی تھوڑی سی مقدارلگائیں۔ناریل کا تیل خشکی کو ختم کر کے جلد کو ملائم کرتا ہے لہٰذا اس کے استعمال سے ہونٹوں کی رنگت نکھر جائے گی۔

٭ایک بوتل عرق گلاب میں گلیسرین اوردوعدد لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ آپ اسے فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ اسے روزانہ رات کو ہونٹوں پر لگائیں اورصبح اٹھ کردھو لیں۔ چند ہی دنوں میں ہونٹ خوبصورت ہو جائیں گے۔ اس کے استعمال کے فوراًبعد دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔

٭ایسے مشروبات استعمال کریں جن میں پانی کی مقدارزیادہ ہو۔ اس میں پھلوں کے تازہ رس کو ترجیح دیں۔ دن میں8 سے 10 گلاس پانی ضرورپئیں کیونکہ یہ جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب رکھنے کے علاوہ ہونٹوں کو نمی بھی بخشے گا۔ ہمارے ہونٹوں میں چکنائی کے غدود نہیں ہوتے لہٰذا یہ خشک ہو جاتے ہیں‘ تاہم پانی کے متواتر استعمال سے وہ تر رہتے ہیں۔

لپ اسٹک استعمال کرنے سے قبل اس کے اجزاء کا جائزہ ضرور لیں۔ افزائش حسن کی مصنوعات میں ایسے اجزاء کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس سے ہونٹوں میں خشکی، الرجی اور سوزش ہو سکتی ہے۔ بادام کا تیل،ایلوویرا، سورج مکھی کا تیل یا وٹامن ای کی حامل اشیاء استعمال کی جائیں جبکہ متھنول فینول یا خوشبو کی حامل مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

٭ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹتے رہنے یا ان کو دائیں بائیں کھینچنے سے ہونٹ کالے اوربے ہنگم ہو جاتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اجتناب کریں۔

Some tips for hydrated, healthy and attractive lips

Vinkmag ad

Read Previous

معدے کا زخم، السر

Read Next

دماغ کو صحت مندکیسے رکھیں

Leave a Reply

Most Popular