تِل پٹی

تیاری کا وقت:3گھنٹے
پکانے کا وقت:5سے7منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:150

اجزا
سفید تل            1/4کپ
گُڑ                  1/2پاﺅ
تیل                 2 کھانے کے چمچ

ترکیب
1۔پین میں تِل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
2۔تیل گرم کریں اور اس میںگُڑ ڈال کر پگھلائیں ۔ جب گُڑ پگھل جائے تو اس میں تِل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔فوائل شیٹ پر تیل لگا کر اس پر گُڑ اور تِل کے آمیزے کو پھیلا دیں تاکہ جم جائے۔ تھوڑا سخت ہو جائے تو اس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیںاور مزے سے کھائیں۔

غذائیت پہچانیے
اس ڈش کا سب سے اہم جزو گُڑ ہے جو نظامِ انہظام کو بہتر بناتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کو صاف کرنے‘ گلے کے انفیکشن اور خون کی صفائی کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس ڈش میں استعمال ہونے والے تِل وٹامنز ¾ اینٹی آکسی ڈینٹس ¾ اومیگا 3فیٹی ایسڈ اور فولک ایسڈ کے حصول کا بڑا ذریعہ ہیں۔ ان میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صحت کے حوالے سے اس کے بے پناہ فوائد کے باعث یہ میٹھا ہر عمر کے افراد کو دیا جا سکتا ہے۔تاہم ذیابیطس کے مریض اس میں احتیاط کریں۔
(موتی خان ¾ ماہر غذائیات ¾ کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

زچگی کے بعد وزن کیسے گھٹائیں

Read Next

آلو پوستو Aloo Posto

Most Popular